مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے بین الاقوامی کمیٹی بنائی جائے: آفتاب لودھی
لا ہور (پ ر) چئیر مین پا کستا ن عوامی تحریک انقلاب پروفیسر آفتاب لودھی نے کہا ہیکہ مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے بین الاقوامی کشمیر کمیٹی قائم کی جائے۔ گذشتہ روز انقلاب سیکرٹریٹ میں تحریک کی کشمیر کمیٹی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا انھوں نے کہ بھارتی لابی دنیا بھر میں سندھی مہاجر اور بلوچی علیحدگی پسند قوم پرستوں کی تا ئید میں زہر افشانی کر رہی ہے اور پاکستان کے داخلی معاملات میں کھلی مداخلت کر رہی ہے۔انھوں نے کہا کہ بھارت کشمیر میں مسلسل مظالم کر رہا ہیاور کشمیری عوام بھارتی درندوں کے ہا تھوں ظلم و بربریت کا شکار ہو رہے ہیں لیکن کسی عالمی ادارے نے مقبوضہ کشمیر کی عوام کی دادرسی نہیں کی۔