ضمنی انتخابات میں عوام نے تحریک انصاف پر عدم اعتماد کردیا: مسلم لیگی رہنما
لاہور (پ ر) پاکستان مسلم لیگ ن لاہور کے رہنما چوہدری عدنان اصغر ہنجرا، وائس چیئرمین یونین کونسل 74 اویس ارشد، سابقہ کونسلر اظہر عزیز بٹ نے اپنے ایک مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ ضمنی الیکشن میں پاکستان مسلم لیگ ن کی فتح نے دھاندلی شدہ الیکشن کا پردہ فاش کردیا ہے۔ عوام نے پاکستان تحریک انصاف کی پالیسیوں پر عدم اعتماد کرتے ہوئے پاکستان مسلم لیگ ن کے امیدواروں کو بھاری اکثریت سے کامیاب کروایا۔ حکومت دو ماہ میں ہی فلاپ نظر آرہی ہے اور حکومت کے پاس عوام کو دینے کے لئے کوئی ویژن نہیں۔