مولانا محمد الیاس کی وفات پر جامعہ اشرفیہ کے علماء کا اظہار تعزیت و دعاء مغفرت
لاہور (پ ر) جامعہ اشرفیہ لاہور کے مہتمم مولانا حافظ فضل الرحیم اشرفی،نائب مہتمم و ناظم اعلیٰ مولانا قاری ارشد عبید، مولانا محمد اکرم کاشمیری،حافظ اسعد عبید ، حافظ اجود عبید، پروفیسر ڈاکٹر مولانا محمد یوسف خان، مولانا زبیر حسن،مولانا عبدالرحیم چترالی مولانا فہیم الحسن تھانوی اور مولانا مجیب الرحمن انقلابی اور دیگر اساتذہ نے جامعہ اشرفیہ لاہور کے استاذالحدیث مولانا محمد اکرم کاشمیری کے ماموں عالم دین فاضل دیوبند مولانا محمد الیاس کشمیری کی 110 سال کی عمر میں وفات پر اظہار تعزیت کرتے ہوئے ان کی مغفرت اور بلندی درجات کی دعا کی ہے۔