سعودی عرب میں غیر قانونی مقیم 35 پاکستانی ڈی پورٹ کردیئے گئے
راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے)سعودی عرب میں غیر قانونی طور پر مقیم 35 پاکستانی ڈی پورٹ کردئے گئے ان پاکستانیوں کو خصوصی پرواز کے ذریعے منگل کو اسلام آباد انٹر نیشنل ائرپورٹ پہنچایا گیا ایف آئی اے نے سفری دستاویزات کی جانچ پڑتال کے بعد انہیں اپنے گھروں کو جانے کی اجازت دے دی ۔