شاہراہوں پر ٹریفک اورروڈ سیفٹی قوانین پر عمل درآمدکروایا جائے،سی ٹی او
راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے) چیف ٹریفک آفیسر راولپنڈی محمد بن اشرف نے راولپنڈی ٹریفک پولیس کو ہدایات جاری کی ہیں کہ شاہراہوں پر ٹریفک قوانین اورروڈ سیفٹی قوانین پرموثر انداز سے عمل درآمدکروایا جائے اور دھواں دینے والی گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کے خلاف بھرپور قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے انسپکٹرز اپنے سیکٹر میں اپنی پوزیشن رش والے پوائنٹس پر رکھیں بیٹ انچارجز موٹر سائیکل پر موونگ پوزیشن میں رہ کر غلط پارکنگ کے خلاف سخت ایکشن لیں ڈی ایس پی اپنے سرکل کی مربوط چیکنگ کریں اور سڑکوں پر موجود تجاوزت کے خلاف قانونی کارروائی کریں تاکہ عوام الناس کو شاہراہوں پر مکمل ٹریفک سہولیات سے آراستہ کیا جا سکے ٹریفک روانی میں رکاوٹ پید ا کرنے والے ڈرائیور حضرات، غلط پارکنگ، خطرناک اور تیز رفتار ڈرائیونگ، اوور سپیڈنگ ، کم عمر ڈرائیورز،گاڑی کے شیشوں پر کالے پیپرز کا استعمال ، اپلائیڈ فار ، بغیر اور غیر نمونہ نمبرپلیٹ، روٹ پورا نہ کرنے اور مسافروں سے زائد کرایہ وصول کرنے والی پبلک سروس گاڑیوں کے خلاف سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے ۔