چینی سفارتخانے کی طرف سے چمبیلی انسٹیٹیوٹ برائے معذور بچگان کیلئے50 ویل چیئرز
راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹرسے)اسلام آباد میں چائنہ کے سفارت خانے کی طرف سے چمبیلی انسٹی ٹیوٹ برائے ذہنی و معذور بچگان کو 50 ویل چیئرز دی گئیں اس حوالے سے منعقدہ تقریب میں چینی سفیر کی اہلیہ مسز لو ین ژنگ یو ، چینی قونصلر مسٹر چن وی ،ڈپٹی کمشنر راولپنڈی ڈاکٹر عمر جہانگیر، ان کی اہلیہ ، ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر محمداسلم میتلا، چیئرمین ریڈو سلطان حسین، ادارے کے اساتذہ اور طلباء شریک ہوئے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چائنیز قونصلر نے کہا کہ چائنہ پاکستان کے سماجی بہبود کے شعبہ میں بہتری کے لئے ہر ممکن تعاون فراہم کرے گا اور 50 ویل چیئرز کا یہ حقیر تحفہ چائنہ کے خیرسگالی کے جذبہ کے اظہار کا ایک مثال ہے اس تعاون کو مزید آگے بڑھایا جائے گا اور سی پیک کی شکل میں شروع ہونے والے معاشی تعاون کا عظیم منصوبے سے دونوں ملکوں کے دوستانہ تعلقات مزید مستحکم ہوئے ہیں پاکستان اور چین مثالی دوستانہ تعلق رکھتے ہیں اور یہ تاریخی دوطرفہ تعلقات وقت کے ساتھ ساتھ مزید مستحکم ہو رہے ہیںاور سماجی بہبود کے شعبہ میں تعاون سے باہمی تعلقات میں نئی جہتیں پیدا ہوں گی- ڈپٹی کمشنر راولپنڈی ڈاکٹر عمر جہانگیر نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سماجی شعبہ میں چائنہ کی مدد سے عوامی سطح کے تعلقات مزید مستحکم ہوں گے۔ اس موقع پر چائنیز سفیر کی اہلیہ خصوصی بچوں میں گھل مل گئیں اور ان سے ہاتھ ملایا چائنیز قونصلر نے ڈپٹی کمشنر اور دیگر افسران تحائف اور پاک چین دوستی کے مونو گرام والی کیپس پیش کیں۔