تمام حلقوں کی دوبارہ گنتی، مخالف امیدوار کی کامیابی کا نوٹیفیکیشن جاری نہ کیا جائے
راولپنڈی (نوائے وقت رپورٹ) این اے 60سے مسلم لیگ کے امیدوار سجاد خان نے ریٹرننگ آفیسر کو دوبارہ گنتی اور سرکاری نتائج روکنے کی درخواست دیدی ہے۔ سجاد خان نے آر او کو دی گئی تحریری درخواست میں کہا کہ مجھے پولنگ سٹیشنوں پر کی گئی گنتی پر تحفظات ہیں اس لئے میرے تمام حلقوں کی دوبارہ گنتی کی جائے اور اس دوران مخالف امیدوار کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری نہ کیا جائے۔