کار کی ٹکر سے ایک عورت جاں بحق، دوسری زخمی
اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے) تھانہ سہالہ کے علاقے جی ٹی روڈ پر تیز رفتار کار کی ٹکر لگنے سے ایک عورت جاں بحق دوسری شدید زخمی ہوگئی پولیس کو اظہر اقبال نے بتایا کہ مدعی کی بیوی نوشینہ شاہین اور بھتیجی زویا بی بی پیدل جا رہی تھیں کہ کار نمبرADG - 215 نے جسے نامعلوم ڈرائیور چلا رہا تھا ٹکر ماردی جس سے زویا بی بی جاں بحق اور نوشینہ شدید زخمی ہوگئی پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے ۔