معمر شخص کو قتل کرکے نعش عباسی ٹائون کے برساتی نالے میں پھینک دی گئی
راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے) تھانہ صادق آباد کے علاقے میں معمر شخص کو قتل کرکے نعش برساتی نالے میں پھینک دی گئی پولیس کو مسماۃ مصباح بتول نے بتایا کہ اعوان کالونی پیر ودھائی سے اپنے والد ، شوہر اور بچوں کے ہمراہ صادق آباد گئے جنازے کے بعد میں اپنے بچوں،والدہ اور شوہر کے ساتھ گھر آگئی لیکن میرے والد سید ریاض حسین رضوی واپس نہ پہنچے جنہیں ہم تلاش کرتے کرتے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز ہسپتال کی مارچری میں گئے تو وہاں مدعیہ کے والد کی نعش پڑی ملی ہمیں پولیس نے بتایا کہ یہ نعش ہمیں عباسی ٹائون کے برساتی نالے سے ملی ہے ہمیں قوی شبہ ہے کہ میرے والد کو کسی نامعلوم نے نامعلوم وجوہات کی بنا پر ناحق قتل کرکے نعش نالے میں پھینک دی ۔