جنا ح روڈ راولپنڈی پر تمام بینکوں او ر دکانوں کے سامنے غیر قانونی جنگلے مسمار
راولپنڈی( اپنے سٹاف رپورٹرسے) آرڈی اے نے جنا ح روڈ راولپنڈی پر تجاوزات کو مسمار کرتے ہوے تمام بینکوں او ر دکانوں کے سامنے تمام غیر قانونی جنگلے مسمار کردیے جس کے بعد عرصہ سے بند برآمدے کھل گئے راولپنڈی کے ترقیا تی ادا رے لینڈ یوز اینڈ بلڈنگ کنٹرول ونگ اور اسٹیٹ مینجمنٹ ونگ کے عملے نے پنجاب ڈیویلپمنٹ آف سٹیز ایکٹ 1976 ء کے تحت قانونی کارروائی کرتے ہوئے اس آپریشن کیلئے بھاری مشینری کا استعمال کیا گیا ، غیر قانونی تعمیرات کے خلا ف بھر پور آپریشن کرتے ہوے جنا ح روڈ راولپنڈی پر قابضین کی طرف سے غیر قانونی تعمیرات کیے ہو ے جنگلوں کو مسمارکیا اور واگزارکروالیاآرڈی اے بلڈنگ کنٹرو ل عملے مسمار کرنے کے سربراہ فہد علی بھٹی اور سٹاف نے متعلقہ تھانہ پولیس کی معاونت کے ساتھ بھر پور آپریشن کیا اور قواعدوضوابط کے برعکس تجاوزات کو مسمار کردیا۔