ہوٹل سے تین کروڑ روپے مالیتی سامان ، گھر سے دو لاکھ روپے ،طلائی زیورات چوری ہوگئے
راولپنڈی ۔اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے) ڈکیتی ، چوری کی وارداتوں میں شہری لٹ گئے تھانہ ائرپورٹ کو سیدہ فائزہ گیلانی نے بتایا کہ عسکری8 چکالہ میں میری گاڑی سے بیگ چوری ہوگیا جس میں موبائل فون ، شناختی کارڈ اور دیگر کاغذات تھے تھانہ آر اے بازار کو مرزا فضل الرحمٰن نے بتایا کہ سی ایم ایچ میں مدعی کیمو تھراپی کرانے گیا میری جیب سے ایک لاکھ30 ہزار روپے کی نقدی اور دیگر کارڈ چوری ہوگئے تھانہ ائرپورٹ کو میجر محمد انصر ملک نے بتایا کہ گلریز فیز4 میں میری GLI کرولا کار نمبرFJ - 545 چوری ہوگئی تھانہ صادق آباد کو رضوان نے بتایا کہ ڈاکٹر قدیر روڈ سے میری سوزوکی کار نمبرRIN - 8456 چوری ہوگئی تھانہ نیو ٹائون کو محمد شعبان نے بتایا کہ حیدری چوک میں میری GLI کرولا کار نمبرLEA - 680 چوری ہوگئی تھانہ صدر بیرونی کو حسنین خالد نے بتایا کہ ڈھوک امام دین میں دو مسلح ڈاکو مجھ سے گن پوائنٹ پر میرا موٹر سائیکل نمبرRIK - 3611 ، نقدی اور دیگر اشیاء چھین کر فرار ہوگئے تھانہ کوہسار کو طارق نعیم نے بتایا کہ ایف سکس مرکز میں میرے ہوٹل سے تین کروڑ روپے مالیتی سامان چوری ہوگیا جس میں16 ائرکنڈیشنر ، الیکٹرک مشینیں اور دیگر اشیاء شامل ہیں تھانہ کراچی کمپنی کو سجاد یعقوب نے بتایا کہ سیکٹر جی نائن فور میںمیرے گھر سے دو لاکھ روپے کی نقدی ، چھ طلائی چوڑیاں ، لاکٹ ، انگوٹھیاں ،طلائی کڑے ،ڈیجیٹل کیمرے ، گھڑیاں چوری کر لی گئیں تھانہ کورال کو شاہد علی نے بتایا کہ میرے گھر کے باہر سے موٹر سائیکل نمبرCR - 630 چوری ہوگیا تھانہ آئی نائن کو اشرف علی نے بتایا کہ سیکٹر آئی نائن فور میں گھر کے باہر سے میرا موٹر سائیکل نمبرATM - 002 چوری ہوگیا۔