اسلام آباد ائرپورٹ کے ایپرن میں سانپ نکل آیا ، عملے کی دوڑیں لگ گئیں
راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے)اسلام آباد انٹر نیشنل ائرپورٹ کے ایپرن میں سانپ نکل آیا اچانک زہریلے سانپ کے نکل آنے سے عملے کی دوڑیں لگ گئیں نیو ائر پورٹ پر سانپ نکل آنے کے پہلے بھی واقعات ہوچکے ہیں جبکہ ٹراما سینٹر میں سانپ کے کاٹنے کے علاج کیلئے مطلوبہ ویکسین اور ادویات بھی موجود نہیں عملہ سانپ کے نکلنے پر شدید خوف میں دو چار ہوگیا ہے۔