نئی سعودی ائرلائن کی فلائٹ نیو اسلام آباد انٹر نیشنل ائرپورٹ اتر گئی
راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے)نئی سعودی ائرلائن کی فلائٹ منگل کے روز نیو اسلام آباد انٹر نیشنل ائرپورٹ پر اتر گئی پرواز نمبر سعودی گلف6S . 151 دمام سے 91 مسافروں کو لے کر اسلام آباد پہنچی بعد میں یہ پرواز6S - 152 کے طور پراسلام آباد سے124 مسافروں کو لے کر دمام روانہ ہوگئی یہ روازنہ ہفتے میں چار دن پیر ، منگل ، بدھ اور جمعہ کو اسلام آباد آئے اور جائے گی پرواز منگل کو دن دو بجکر55 منٹ پر لینڈ کرنے کے بعد سہہ پہر چار بجکر25 منٹ پر واپسی کیلئے ٹیک آف کرگئی ۔