اوورسیز ووٹوں کی گنتی، شیخ راشد شفیق کو 993کی برتری
راولپنڈی (نوائے وقت رپورٹ) این اے 60کے اوورسیز ووٹروں کی گنتی کے بعد پی ٹی آئی کے کامیاب امیدوار شیخ راشد شفیق کو مسلم لیگ ن کے امیدوار سجاد خان کے مقابلے میں 993ووٹوں سے برتری حاصل ہوگئی ہے۔ منگل کو ریٹرننگ افسر کے دفتر میں اوورسیز ووٹوں کی گنتی ہوئی کل 567ووٹوں میں سے 460پول ہوئے اور پی ٹی آئی کے شیخ راشد شفیق 400، مسلم لیگ ن کے سجاد خان کو 54، آزاد امیدوار ڈاکٹر اظہر اسلم کو 4، تحریک لبیک کے راجہ زاہد عقیل جنجوعہ اور آزاد امیدوار تہمینہ سجاد کو ایک ایک ووٹ ملا۔ گنتی کے موقع پر شیخ راشد شفیق کے نمائندے چوہدری عبدالمجید اور سردار رضا موجود تھے جبکہ سجاد خان کا کوئی نمائندہ موجود نہ تھا۔