گورنر پنجاب کی شیخ راشد شفیق کو فون پر مبارکباد،عوامی مسائل کے حل کیلئے تعاون کی یقین دہانی
راولپنڈی (نوائے وقت رپورٹ) گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے این اے 60سے مسلم لیگ ن کے نومنتخب رکن قومی اسمبلی شیخ راشد شفیق کو ٹیلی فون کرکے مبارکباد دی اور اس توقع کا اظہار کیا کہ وہ ملک و قوم کی خدمت کیلئے تمام مساعی بروئے کار لائیں۔ انہوں نے شیخ راشد شفیق کو لاہور آمد پر ملاقات کی دعوت دی اور عوامی مسائل کے حل کیلئے تعاون کا وعدہ کیا۔