دو ملزمان نے معمولی تلخ کلامی پر ایک شخص کا گلا کاٹ کرکے قتل کردیا
اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے) تھانہ کوہسار کے سیکٹر ایف/ 6 ۔تھری میں معمولی تلخ کلامی پر چھری کے وار سے ایک شخص کا گلا کاٹ کرکے اسے قتل کردیا گیا پولیس کو محمد دوستم نے ایف آئی آر درج کراتے ہوئے بتایا کہ ملزمان شیر زمان اور ربنواز نے چھری کے وار سے مدعی کے بھائی رستم زمان کا گلا کاٹ کر قتل کردیا جبکہ تیسرے ملزم نے چھری دھو کر شواہد مٹادئے پولیس نے مقدمہ درج کرکے ایک ملزم کوگرفتار کرلیا مزید تفتیش جاری ہے ۔