عوامی تحریک کے 53 گرفتار شدہ کارکنان کو با عزت بری کر دیا گیا
راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹرسے ) انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے 23جون 2014 ء کوپاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہرالقادری کی اسلام آباد ائر پورٹ پر آمد کے موقع پرعوامی تحریک کے 53 گرفتار شدہ کارکنان جن پر 7ATA کے تحت دہشت گردی اور فوجداری مقدمات قائم تھے منگل کو مقدمہ نمبر572میں شامل افراد کو انسداد دہشت گردی کی عدالت نے با عزت بری کر دیا۔