بگا شیخاں اور گردو نواح میں پولیس کا سرچ آپریشن، دو منشیات فروش گرفتار
راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹرسے) تھانہ روات کے علاقے بگا شیخاں اور گردو نواح میں پولیس نے سرچ آپریشن کیا جس میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کی ٹیمیں بھی شامل تھیں اس دوران140 گھروں ، کرائے کے پانچ مکانوں اور448 افراد کی سرچنگ کی گئی سرچ آپریشن کے دوران دو منشیات فروشوں شوکت محمود اور وسیم محبوب کے قبضے سے دو کلو195 گرام چرس اور 27 ہزار روپے کی نقدی قبضے میں لے کر گرفتار کرلیا گیا پولیس نے مقدمات درج کرلئے ۔