’’کلین گرین پاکستان مہم‘‘ صوبائی وزیر ڈاکٹر اختر ملک نے ملتان میڈیکل کالج میں پودا لگایا
ملتان (پ ر) ڈاکٹر اختر حسین ملک وزیر ماحولیات و توانائی نے ملتان میڈیکل کالج اور ابن سینا ہسپتال میں پودا لگا کر وزیراعظم پاکستان کی ’’کلین گرین پاکستان‘‘ مہم کا آغاز کیا۔ اس موقع پر پروفیسر ڈاکٹر شبیر احمد ناصر چیف ایگزیکٹو آفیسر ابن سینا ہسپتال اینڈ ریسرچ انسٹی ٹیوٹ، ملتان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج، ملتان کالج آف نرسنگ، ملتان کالج آف فوڈ اینڈ نیوٹریشن، ملتان کالج آف آکوپشنل ہیلتھ، ملتان کالج آف سپیچ اینڈ لینگوئیج پتھالوجی اور ملتان کالج آف فزیو تھراپی، عمران رسول چیف آپریٹنگ آفیسر، ابن سینا ہسپتال اینڈ ریسرچ انسٹی ٹیوٹ، ملتان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج، ملتان کالج آف نرسنگ، ملتان کالج آف فوڈ اینڈ نیوٹریشن، چودھری امتیاز رسول ڈائریکٹر ایڈمن ادارہ جات ہذا، ڈاکٹر اکبر سعید، ایم ایس ابنا سینا ہسپتال، پروفیسر ڈاکٹر ذوالفقار علی پرنسپل ملتان ڈینٹل کالج اور بریگیڈئر پروفیسر ڈاکٹر سعادت علی خان ڈین فیکلٹی فزیالوجی موجود تھے۔