نشتر کے پروفیسرز کی ڈی جی خان ڈیوٹی اور تبادلے کا حکم نامہ واپس لیاجائے: پی ایم اے
ملتان(وقائع نگار)پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن ملتان کا اھم اجلاس صدر پروفیسر ڈاکٹر مسعود الروف ھراج کی قیادت میں منعقد ہوا جس میں حکومت پنجاب سے مطالبہ کیا گیا کہ نشتر میڈیکل یونیورسٹی کے جن پروفیسرز کی ہفتہ وار تین یوم ڈی جی خان میں غازی میڈیکل کالج میں ڈیوٹی اور ایک پروفیسر کی ٹرانسفر کی گئی ھے، اس حکم نامہ کو واپس لیا جائے اور نشتر میڈیکل یونیورسٹی اور غازی میڈیکل کالج کی خالی آسامیوں پر فوری بھرتی کی جائے۔ اجلاس میں شرکائ نے واضح کیا کہ ڈاکٹر کمیونٹی اب کسی قسم کے دھوکہ میں نہیں آے گی ، اور ویسے بھی پی ایم ڈی سی رولز کے مطابق ٹیچنگ فیکلٹی کا کوئی بھی ممبر بیک وقت دو جگہوں پر اپنے فرائض سرانجام نہیں دے سکتا۔ اجلاس میں ڈاکٹر شیخ عبدالخالق ، جنرل سیکرٹری ڈاکٹر رانا خاور سمیت تمام آفس بیرئیرز نے شرکت کی۔