ڈکیتی کی بڑھتی وارداتوں کیخلاف اورنگزیب روڈ کے تاجروں کا احتجاجی مظاہرہ
ملتان (نیوز رپورٹر) چوری ڈکیتی کی بڑھتی ہوئی وارداتوں کو روکنے میں ناکام پولیس آفیسر کو فوری تبدیل کرکے یقینی تحفظ کے اقدامات اور ملزمان کو گرفتار کیا جائے۔ ان خیالات کا اظہار گزشتہ روز بیرون دہلی گیٹ اورنگزیب روڈ کے تاجران نے مظاہرے کے دوران کیا۔ تاجروں کے مظاہرے کی قیادت وہاج قریشی‘ عباد انصاری‘ عمران قریشی‘ خادم انصاری‘ حاجی اسلم انصاری‘ راشد حسن راجپوت‘ اسلم‘ شیخ عامر‘ جبار انصاری نے کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ دو روز میں دکانوں سے قیمتی موبائل سمیت 87ہزار روپے نقدی چھین لئے گئے اور آج تک پولیس نے کوئی کارروائی نہ کی ہے رابطہ پر ایس ایچ او دہلی گیٹ علی گیلانی نے تھانہ سے نکال دیا۔ مظاہرین نے وزیراعلیٰ پنجاب سے فوری کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔