اسلامی یونیورسٹی کے اساتذہ و ملازمین کا ہائوس رینٹ نہ ملنے پر احتجاج
اسلام آباد(نا مہ نگار)بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی احتجاج کی زد میں آگئی ہے،یونیورسٹی کے اساتذہ و ملازمین نے چار ماہ سے ہائوس رینٹ نہ ملنے اور سول انجیئرنگ کے طلباء نے پاکستان انجیئرنگ کونسل سے الحاق نہ ہونے کے خلاف احتجاجی مظاہرے کیے۔ملازمین کا کہنا ہے کہ بین الاقوامی یونیورسٹی کے تین ہزار سے زائد ملازمین گزشتہ چار ماہ سے ہاوسز رینٹ سے محروم ہیں،جس کی وجہ سے ان کے معاشی مسائل میں اضافہ ہو گیا ہے ،مظاہرین نے کہا کہ یونیورسٹی انتظامیہ معاشی بدحال اساتذہ کو گھر کے کرایہ سے محروم نہ کرے ہم نے انتظامیہ کے ساتھ بات چیت کی ،مذکرات میں ناکامی کے بعد احتجاج کا راستہ اپنایا ،مظاہرین نے کہا کہ ہاوس رینٹ نہ ملنے تک احتجاج جاری رکھیں گے۔دوسری جانب سول انجیئرنگ کے طلباء کی طرف سے پاکستان انجیئرنگ کونسل سے الحاق نہ ہونے کے خلاف احتجاج پانچویں روز بھی جاری رہا ۔