ملکی حالات کے پیش نظر تاجر طبقہ کی قربانیاں ناگزیر ہو چکیں: عامر ڈوگر
ملتان (نیوز رپورٹر) ممبر قومی اسمبلی و چیف وہپ ملک عامر ڈوگر نے کہا ہے کہ ملکی حالات کے پیش نظر تاجر طبقہ کی قربانیاں ناگزیر ہو چکی ہیں کیونکہ یہی وہ وقت ہے جب حکومت کو وقتی طورپر مضبوط سہارے کی ضرورت ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے صدر انجمن تاجران بازار و صدر پی ٹی آئی ٹریڈرز ونگ ملتان سٹی چودھری محمود علی کی جانب سے دئیے جانے والے عشائیہ کے موقع پر خطاب میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ تاجر برادری ملکی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کا کردار ادا کرتی ہے۔ دیگر مقررین ایم پی ایز حاجی جاوید اختر انصاری‘ بیرسٹر وسیم خان بادوزئی‘ ندیم قریشی اور مہندر پال سنگھ نے کہا کہ ہم اپنے قائد وزیراعظم پاکستان کے انقلابی منشور کو عوام کے مفادات سامنے رکھتے ہوئے لے کر آگے بڑھیں گے۔ تقریب میں وائس پریذیڈنٹ کینٹ بورڈ چودھری طارق نیاز ‘ محمد عمر‘ شیخ کاشف رفیق‘ شیخ جاوید اختر‘ جمیل قریشی‘ غضنفر ملک ‘ احمد علی‘ محمد سلطان‘ چودھری محمد علی‘ باؤ مصطفیٰ‘ عبدالمجید گجر‘ ممبران کینٹ بورڈ ڈاکٹر یعقوب ناصر‘ رانا محمد اشرف‘ یعقوب شیرا‘ شیخ اسلم‘ سعید احمد مونی‘ رفاقت مسیح‘ چودھری طارق کریم‘ منور قریشی‘ شیخ طاہر‘ راؤ آصف انور‘ چوھری آصف ارشاد و دیگر تاجران اور پی ٹی آئی کارکنوں نے بھرپور شرکت کی۔