سویٹ ہومز کا نیٹ ورک پھیلانے میں مدد دی جائے گی: بلاول
اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ سوئٹ ہومز کے کام میں ہاتھ بٹایا جائے گا اور اس کے نیٹ ورک کو پھیلانے میں مدد دی جائے گی ،کم عمری میں اپنی ماں کو کھویا تھا، اس کے دکھ کو جانتا ہوں۔خوشی کی بات ہے کہ سویٹ ہومز میں ایسی سہولتیں اور انفرا سٹرکچرموجود ہے جس سے بچوں کو تربیت دی جاتی ہے جو آئندہ زندگی میں کردار کیلئے ضروری ہوتی ہے۔ بلاول بھٹو زرداری نے ان خیالات کا اظہار گزشتہ روز سویٹ ہوم اسلام آباد میںبچوں اور مہمانوں سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ سویٹ ہوم کے بچوں،بچیوں نے بلاول بھٹو زرداری کو گلدستہ پیش کرکے خوش آمدید کیا جس کے بعد پاکستان سویٹ ہوم کے فوجی وردیوں میں ملبوس بچوں نے پریڈ مارچ، کراٹے اور روایتی صوبائی ڈانس پیش کیا۔ ایک بچی سابق وزیراعظم محترمہ بے نظیر بھٹو شہید کی 27 دسمبر 2007 ء لیاقت باغ میں کی جانے والی تقریر کو دہرایا جس پر بلاول بھٹو سمیت اکثر سامعین آبدیدہ ہوگئے۔ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ یہ بہت خوشی کی بات ہے کہ سویٹ ہومز نے نوجوانوں کا مستقبل سنوارنے کیلئے پورے ملک میں کام شروع کیا گیا ہے۔ زمرد خان نے کہا دنیا میں بہت کم لوگ ایسے ہوتے ہیں جو دوسروں کی فلاح وبہود اور خدمت کے لئے سوچتے ہیں اللہ تعالیٰ کی مدد سے پورے پا کستا ن میں پاکستان سویٹ ہوم میں موجود یتیم بچو ں کی تعد ا د چا ر ہز ار تک پہنچ چکی ہے او ر پا کستا ن کے پچیس شہر و ں میں بچو ں کو اعلیٰ معیا ر کی سہو لیا ت د ی جا ر ہی ہیں اور ان کی تعلیم ،ر ہن سہن اور کھا نے کے نظا م کی کو الٹی پہ کو ئی سمجھو تہ نہیں کیا گیا۔ راجہ پرویز اشرف نے کہا کہ زمرد خان نے یتیم بچوں کیلئے اپنی زندگی وقف کردی ہے اور جس عزم کیساتھ زمرد خان ان بچوں کی زندگی بہتر بنانے کیلئے کام کر رہے ہیںوہ شاید ہی دنیا میں کوئی انسان کرسکتا ہے۔ تقریب میں شیری رحمن، نیئر بخاری، قمر زمان کاہرہ، فیصل کریم کنڈی، روبینہ خالد اورنفیسہ شاہ ،ایڈیٹر روزنامہ اوصاف مہتاب خان،سردار خان نیازی اور دوسرے اور دیگر مہمانوں نے شرکت کی۔