یونیورسٹیوں کی فیس میں اضافہ
یونیورسٹیوں کی فیسوں میں اضافے سے اعلی تعلیم کا حصول مشکل ہوتا جا رہا ہے۔ غریب طبقے سے تعلق رکھنے والے لڑکے لڑکیاں بمشکل میٹرک کرلیتے ہیں اور مڈل کلاس سے تعلق رکھنے والے انٹر یا گریجویشن کرلیتے ہیں۔ اعلی تعلیم وہی لوگ حاصل کر پا تے ہیں جو یونیورسٹیوں کے معیار کے مطابق فیس جمع کراسکتے ہیں۔اسکالرشپ بھی ایک خواب بن گئی ہے۔میری اعلی ٰ حکام سے گزارش ہے کہ اس معاملے پر غور کریں یہ ہماری نوجوان نسل کے مستقبل کا معاملہ ہے ۔ مہنگی فیسوں کی وجہ سے اعلیٰ تعلیم کا حصول ہر کسی کی پہنچ سے دور جاتا جا رہا ہے۔رائمہ خان۔کراچی