پوری قوم کو فوج کی بہادرانہ صلاحیتوں پر ناز ہے: عامر چشتی

Oct 17, 2017

لاہور (پ ر) خدمت آدم ٹرسٹ کے مرکزی چیئرمین عامر چشتی نے کہا ہے کہ پوری قوم فوج کی بہادرانہ صلاحیتوں پر ناز کرتی ہے کیونکہ پاک فوج نے ہمیشہ اس ملک کی سا لمیت اور استحکام کیلئے بے شمار قربانیاں دی ہیں۔ آئی ایس پی آر کے سربراہ کا بیان پوری فوج کی ترجمانی کرتا ہے۔ جس میں انہوں نے واضح کر دیا ہے کہ فوج سیاست سے بالاتر ہے اور جمہوریت کو فوج سے کوئی خطرہ نہیں۔

مزیدخبریں