ذی الحج چودہ سو تینتیس ہجری کا چاند نظر آ گیا، پاکستان میں عید الاضحی ستائیس اکتوبر بروز ہفتہ ہو گی۔

Oct 17, 2012 | 20:34

سٹی رپورٹر

لاہور میں محکمہ اوقاف کی عمارت میں زونل کمیٹی کے رہنماؤں کی زیر صدارت کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا۔ جس میں مرکزی رویت ہلال کمیٹی پاکستان ، محکمہ موسمیات، محکمہ اوقاف اور محکمہمذہبی امور کے نمائندوں نے شرکت کی۔ کمیٹی نے پنجاب کے مختلف شہروں سے موصول ہونے والی چاند کی شہادتوں کی تصدیق کے بعد یکم ذی الحج کا اعلان کیا۔ کمیٹی نے اعلان کیا کہ چودہ سو تینتیس ہجری ذی الحج کا چاند نظر آ گیا ہے جس کے مطابق عیدالا ضحی ستائیس اکتوبر ہفتہ کے روز ہوگی۔

مزیدخبریں