وزیراعلیٰ عثمان بزدار کا وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کے بڑے بھائی لالہ شیخ رفیق قمر کے انتقال پر اظہار تعزیت

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کے بڑے بھائی لالہ شیخ رفیق قمر کے انتقال پرگہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے شیخ رشید احمد اور سوگوار خاندان سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ وزیراعلیٰ عثمان بز دار نے اپنے تعزیتی پیغام میں کہا کہ مجھے آپ کے بھائی کے انتقال پر رنج ہوا ہے۔ دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کی روح کو جوار رحمت میں جگہ دے، آپ اور سوگوار خاندان کو صبر جمیل عطا فرمائے.