حارث رؤف کے آفریدی سے معافی مانگنے کے اسٹائل کے چرچے
کراچی (اسپورٹس رپورٹر)لاہور قلندرز کے کرکٹر حارث رؤف نے پہلی ہی گیند میں آفرید ی کو آؤٹ کر کے ان کی عزت افزائی اور سینئر کو عزت دینے کیلئے ہاتھ جوڑ کر معافی مانگنے کے سوشل میڈیا پر خوب چرچے ہونے لگے،اسلام آباد کی جانب سے کھیلنے والے مصباح الحق کو شاہد آفریدی نے ہی آؤٹ کر خوشی نہیں منائی تھی اس کے بعد متعدد مرتبہ کرکٹ شائقین نے پی ایس ایل میں ایسے مناظر دیکھے ہیں اور جونئیرز کو شاباشی بھی دی ہے۔ایک صارف نے لکھا کہ حارث رؤف نے ہمارے دل جیت لیے۔صارفین کے مطابق اس سے بہتر پی ایس ایل کا اس سے بہتر نظارہ کوئی اور نہیں ہوسکتا۔سعد نامی صارف نے لکھا کہ آپ کو دنیا میں کسی بھی لیگ میں وہ عزت دیکھنے کو نہیں ملے گی جو یہاں پی ایس ایل میں دیکھنے کو مل سکتی ہے۔سویرا پاشا نے لکھا کہ حارث رؤف نے ثابت کردیا کہ آفریدی گزشتہ دو دہائیوں سے کیوں کرکٹ شائقین کے دل کی دھڑکن بنے ہوئے ہیں۔