ولایت حسین کالج میں قرات حسن نعت اور تقاریر کے مقابلے
ملتان (نمائندہ نوائے وقت) حکومت پنجاب کی ہدایت پر ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ پنجاب کی طرف سے ہفتہ" شانِ ِ رحمت اللعالمین " منانے کے سلسلے میں گورنمنٹ ولایت حسین اسلامیہ کالج ملتان میں قرات,حسن ِ نعت اور تقاریر کے مقابلوں کا اہتمام کیا گیا۔ تقریب کی صدارت پرنسپل کالج ڈاکٹر کنور سلطان نے کی۔ جبکہ ڈائریکٹر کالجز ملتان ڈویژن ڈاکٹر فرید شریف فاروقی اس موقع پر مہمان خصوصی تھے۔ مقابلہ حسن نعت میں محمد ماجد نے پہلی، محمد رمضان انصاری نے دوسری,محمد علی نے تیسری اور علی احمد نے چوتھی پوزیشن حاصل کی۔ جبکہ تقریری مقابلے میں محمد بابر نے اول حافظ سراقہ نے دوم اور شاہ نصیر نے سوم پوزیشن حاصل کی۔