سعودی عرب میں موسم سرما کا آغاز،ژالہ باری کے بعد صحرا نے سفید چادر اوڑھ لی

سعودی عرب میں موسم سرما کا آغاز ہو چکا ہے، مختلف شہروں میں بارش او ر ژالہ باری کا سلسلہ جاری ہے۔ جنوبی علاقے الجوف میں مسلسل ہونے والی ژالہ باری نے صحرا کی ریت کو سفید چادر میں تبدیل کر دیا۔سعودی محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چند ہفتوں تک علاقے میں مزیدژالہ باری اور بارش کا امکان ہے جس سے علاقے میں سردی کی شدت میں بھی اضافہ ہو گا۔ سعودی میڈیا نے الجوف کے صحرا کی تصاویر شائع کی ہیں جسے دیکھ کر ایسا محسوس ہوتا ہے کہ صحرا نے سفید چادر اوڑھ لی ہے۔ژالہ باری کے دوران علاقے کے لوگوں کی بڑی تعداد میں صحرا میں تفریح کے لیے پہنچ گئی۔خوبصورت مناظر کو کیمرے میں قید کیا۔ الجوف کے علاوہ تبوک اور دیگر مغربی علاقوں میں بھی سرد ی میں اضافہ ریکارڈ کیا جارہا ہے۔