ایک تصویر ایک کہانی
دو گھوڑوں والی بگھی پنجاب کا بہت پرانا کلچر ہے اب یہ زیادہ تر شادی بیاہ کے موقع پر استعمال ہوتی ہیں مگر پہلے اسے شوق سے تیار کروایا جاتا تھا اور فیملیز کے ساتھ سیروتفریح کے پروگرام بنائے جاتے تھے یہ زیادہ تر امیر لوگوں کا شوق ہوتا تھا لیکن اب صرف گنتی کے چند لوگ ملتان روڈ پر یہ کاروبار کرتے ہیں اور شادی بیاہ ہو یا کوئی خصوصی تقریب یہ کرایہ پر بگھی دیتے ہیں ان کا کہنا ہے کہ پہلے بہت اچھا کاروبار چل رہا تھا لیکن اب مہنگائی اتنی ہو گئی ہے کہ جانوروں کا خرچہ بھی پورا نہیں ہوتا گھر کا خرچہ کیسے چلائیں یہ تبدیلی سرکار صرف غریبوں کیلئے آئی ہے کہ غریب زندہ درگور ہو جائیں۔ (فوٹو : اعجاز لاہوری)