یونیسف کے تعاون سے سنٹرل ماڈل سکول میں صحت آگاہی سیمینار
لاہور (پ ر) یونیسف کے تعاون سے محکمہ صحت اور محکمہ تعلیم کے باہمی اشتراک سے جامع آگاہی مہم چلائی جا رہی ہے، اس سلسلہ میں گورنمنٹ سنٹرل ماڈل ہائی سکول میں صحت مندانہ سرگرمیوں کو فروغ دینے کیلئے سیمینار کاانعقاد کیا جس کا مقصد سکولز میں طلبہ کو صفائی اور اخلاقی اقدار سے متعلق آگاہ کرنا تھا۔ یہ سیمینار میں ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر سیکنڈری، ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر ایلیمنٹری میل، ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر ایلیمنٹری فی میل کی صدارت میں ہوا۔ اس سیمینار میں 370سکولز کے سربراہان نے شرکت کی۔ اس مہم کے ابتدائی مرحلے میں 370سکولز کی دیواروں پر اصلاحی پیغامات کی چھپائی کی کی جائے گی اس کے بعد مرحلہ وار 10اضلاع کے 2046سکولز میں بھی یہ مہم چلائی جائے گی۔ اس تقریب کا اہتمام چیف ایگزیکٹو آفیسر ایجوکیشن اتھارٹی لاہور مسٹر پرویز اختر نے کیا جس میں ڈائریکٹر ہیلتھ سروسز ڈاکٹر شہناز نعیم نے شرکت کی اور سموگ پر آگاہی فراہم کی۔ انہوں نے سامعین کو عملی طور پر ہاتھ دھونے کا درست طریقہ بتایا۔ ڈاکٹر عمران، ڈاکٹر عالمگیر، ڈاکٹر شعابان اور ڈاکٹر عثمان غنی نے خطاب کیا۔ اساتذہ کو صحت اور صفائی کے اصولوں اور آگاہی مہم کی اہمیت کے بارے میں بتایا گیا۔