نامہ نگار سیالکوٹ زاہد علی خان کی خوشدامن انتقال کر گئیں
سیالکوٹ(نامہ نگار) میجر (ر) امجد مسعود خان، اسدمسعود خان، اکبر مسعود خان اور عبداللہ مسعودخان کی والدہ ماجدہ، نامہ نگار سیالکوٹ زاہد علی خان، ڈاکٹر امین فاروق اورطارق افضل کی خوشدامن گزشتہ روز رضائے الٰہی سے انتقال کر گئیں۔ مرحوم کا جسد خاکی ان کی رہائش گاہ 275بلاک Bپنجاب کوآپریٹو ہاؤسنگ سوسائٹی نزد ڈی ایچ اے سے اٹھایا جائے گا اور جامع مسجد بی بلاک میں نماز جنازہ ادا کی جائے گی۔ بعد ازاں مرحومہ کا جسد خاکی گارڈن ٹاؤن قبرستان میں سپرد خاک کر دیا جائے گا۔