بھارت میں انسانی حقوق کیلئے کام کرنے و الے اداروں پر چھاپے قابل مذمت ہیں، ثناء ظفر
لاہور (پ ر) انسانی حقوق کیلئے سرگرم سماجی رہنما ثناء ظفر نے کہا ہے کہ بھارت میں ایمنسٹی اور انسانی حقوق کیلئے کام کرنے والے اداروں پر سرکاری اداروں کے چھاپے قابل مذمت ہیں، اقوام متحدہ کو ان چھاپوں کا نوٹس لینا چاہئے، بھارت انسانی حقوق کچلنے کے ساتھ ساتھ عالمی اداروں کو بھی کام سے روک رہا ہے۔ بھارت نے کشمیر میں ظلم و ستم کی انتہا کر رکھی ہے، اقلیتوں کو کچلنے میں بھارت نے کوئی کسر نہیں چھوڑی۔ آزادی جیسا بنیادی حق سلب کرنے کے بعد بھی مودی سرکاری سیکولر ازم کا نقاب اوڑھے پھر رہی ہے۔بھارت خالصتاً ہندو توا کے نظریہ پر قائم ریاست بن چکا ہے۔ عالمی اداروں نے اب بھی ذمہ داری نہ نبھائی تو انسانی حقوق کا تحفظ کون کرے گا۔ اقوام متحدہ 70برس سے اپنی قراردادوں پر عمل کرانے میں ناکام ہے، مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم عالمی ضمیر کیلئے چیلنج ہیں۔