رائے ونڈ :گراں فروشی کیخلاف کریک ڈاؤن،9لاکھ روپے سے زائد جرمانہ عائد
رائے ونڈ+لاہور (نامہ نگار+نیوزرپورٹر)تحصیل رائیونڈ میں گراں فروشی اور منافع خوری پر کریک ڈاؤن کیا گیا۔تحصیل رائے ونڈ میں ایک دن میں مجموعی طور پر 9 لاکھ 85 ہزار کے بھاری جرمانے عائدکئے گئے ۔اس موقع پر تمام میگا سٹورز کے منیجرزنے اسسٹنٹ کمشنر عدنان بدر کو تحریری بیانات میں آئندہ سرکاری نرخ ناموں کی خلاف ورزی نہ کرنے کی یقین دہانی کرائی اور گورنمنٹ ایس او پیز کے مطابق اشیاء ضروریہ کی فروخت کا وعدہ کیا۔