کینٹ پولیس کی جرائم پیشہ افرادکیخلاف کارروائیاں،126ملزم گرفتار
لاہور(نمائندہ خصوصی)کینٹ ڈویژن پولیس نے اشتہاری و سنگین جرائم میں ملوث عناصر کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے گذشتہ ہفتہ کے دوران مختلف جرائم میں ملوث126ملزمان گرفتار کرلئے۔ڈکیتی و چوری میں ملوث2گینگز کے4ملزموں کو حراست میں لے کر ان کے قبضہ سے 80ہزار روپے مالیت کا مال مسروقہ برآمد کیا گیا ۔ ملزموں کے قبضہ سے 17پسٹلز،4 رائفلزاور درجنوںگولیاں ،2.5 کلوگرام سے زائد چرس، 130گرام ہیروئن اور164لیٹر شراب برآمد کی گئیں۔