بلائنڈ کرکٹ :محمد اکرم کی سنچری‘ پاکستان نے انگلینڈ کو تیسر اٹی ٹونٹی میچ ہرا دیا
لاہور(نمائندہ سپورٹس ) عجمان اوول کرکٹ گراؤنڈ، اجمان میں کھیلے گئے تیسرے انٹرنیشنل ٹی 20 میں پاکستان نے انگلینڈ کو76رنز سے شکست دیدی ، انگلینڈ کے کپتان اورایڈہوسیل نے ٹاس جیت کر بائولنگ کا فیصلہ کیا۔پاکستان کے اوپنرز نے ہ پہلی وکٹ کی شراکت میں 214رنزبنائے۔ محمد اکرم نے 68گیندوں پر 84رنز جبکہ محمد اکرم نے65گیندوں پر 12چوکوں کی مدد سے ناقابل شکست105رنز بنائے۔،قومی بلائنڈ کرکٹ ٹیم نے مقررہ20اوورز میں 2وکٹوں کے نقصان پر 227رنز بنا ئے۔ مہمان ٹیم انگلینڈکیلئے 228رنز کا ہدف پہاڑ ثابت ہوا اور ان کی بیٹنگ لائن ایک بار پھر ریت کا ڈھیر ثابت ہوئی 10ویں اوورز تک انگلینڈ کے 5کھلاڑی 64رنز پر پویلین جاچکے تھے۔سیم مرے 16، ڈین فیلڈ 18، ناتھن فوائے 2، اینڈی پاورز 8، میتھیو ڈین 2، پیٹر بلائٹ 12، ناتھن جامسن 8 اور نونٹ بلیک 8 رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہوئے جبکہ ایڈ ہوسل 36 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔انگلش ٹیم 151رنز بنا سکی ۔ساجد نواز اور فخر عباس نی2،2وکٹیں حاصل کیں۔قومی ٹیم کو انگلینڈ کیخلاف6میچوں کی ٹی20سیریز میں 0-3کی برتری حاصل ہوگئی۔میچ کے اختتام پر رمداہوٹل عجمان کے جنرل منیجر افتخار ہمدانی نے محمد اکرم کو مین آف دی میچ کا ایوارڈ دیا۔