آپ ؐکی آمد سے جہالت کے اندھیر ے چھٹ گئے:نوید اختر خان
شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت)ڈائریکٹر نجی سکول خان نوید اختر خان نے کہا ہے کہ اللہ تعالی نے سرکاردو عالم کو اپنا محبوب و مطلوب بنا کر ساری کائنات کاحسن سمیٹ کرآپؐ کی ذات میں رکھ دیا آپ ؐ انسانی حقوق کے علمبردار،آپؐ کی زندگی کا ہر گوشئہ،آپ کے کردار کاہر رخ مسلمانوں کیلئے نمونہ ہے، آپ ؐکی آمد سے جہالت کے اندھیر ے چھٹ گئے، فکری انقلاب آیارسول اکرم ؐنے رنگ،نسل،قومیت ووطنیت اور طبقاتی تقسیم کے سارے امتیازات کا خاتمہ کرکے مساوات کاآفاقی تصور پیش کی ، ان خیالات کا اظہار انہوں نے مقامی سکول جوئیانوالہ میں سیرت النبیؐ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا،اس موقع پرپرنسپل منیر احمد، سابق ممبر ضلع کونسل حاجی طارق محمود ڈوگر، قاری عبدالکبیر ،علی شیر ،عباد ت علی ، قاری وزیر احمد، قاری محمد نوید، میاں محمدیوسف، نعمان بھٹی، سرفراز احمد ڈوگر، محمد جاوید، حافظ انیس، حیدر عباس، فیصل مبین، محمد عدیل، قاری محمد طیب، محمد شاہد، محمد دلاور ، محمد عامر و دیگر موجود تھے۔