سیاسی اختلافات کو اسمبلی فورم پر حل کیا جائے:یاسین مرزا
شیخوپورہ(نمائندہ خصوصی)آل ورلڈ مغل فائونڈیشن کے وائس چیئرمین محمد یاسین مرزا ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمن کی طرف سے شاہراہوں کو بند کرنے کا فیصلہ کسی بھی طور پر ملک وقوم کے مفاد میںنہ ہے اپوزیشن جماعتوںکو چاہیے کہ وہ اسمبلی کے اندر کھڑے ہوکر اپنے مطالبات پیش کریں یہ ان کا جمہوری حق ہے سڑکوں کی بندش سے ملک وقو م کی کوئی خدمت نہ ہوگی حکومت کو چاہیے کہ وہ اپوزیشن کیساتھ مذاکرات کے ذریعے تمام تصفیہ طلب مسائل کو حل کرنے کیلئے اپنا کردارادا کریں ان خیالات کااظہارانہوں نے یہاںمیڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہاکہ ملکی حالات کا تقاضاہے کہ قومی اتحاد ،یکجہتی کو قائم کیا جائے اس وقت دشمن ہماری سرحدوں پر سیاہ بادلوں کی طرح منڈلا رہا ہے ملک کسی بھی احتجاجی تحریک ،لانگ مارچ اور دھرنا کا متحمل نہ ہے سیاسی اختلافات کو اسمبلی فورم پر حل کیا جائے اور کردار کشی الزام تراشی کی سیاست کو بند کرکے مفاہمت کا راستہ اختیار کیا جائے انہوںنے کہاکہ سابق وزیراعظم نواز شریف کو بیرون ملک اعلان کیلئے جانے کا موقع دیا کیونکہ عدالت نے بھی انسانی بنیادوں پر انکی ضمانت منظور کی ہے اور حکومت بھی اسی بنیاد پر ان کو بیرون ملک جانے کیلئے تمام سہولیات فراہم کرے اس سے ملک کے اندر سیاسی مخاصمت اور مزاحمت کی سیاست کی حوصلہ شکنی ہوگی ۔