ن لیگ نواز شریف کی صحت پر سیاست کررہی ہے:مشتاق احمد ورک
شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت)تحریک انصاف کے سینئر رہنما و بزرگ سیاستدان چوہدری مشتاق احمد ورک آف کلہ نے کہا ہے کہ (ن) لیگ نواز شریف کی صحت پر سیاست کررہی ہے ، نواز شریف کو بیرون ملک علاج کی غرض سے جانے کی اجازت دیناعمران خان کی کشادہ دلی کا ثبوت ہے، سزا یافتہ قیدی نواز شریف کو علاج کی خاطر بیرون ملک بھجوانے کیلئے مالی گارنٹی مانگنا غیر قانونی نہیں ، اپنے ایک بیان میں چوہدری مشتاق احمد ورک آف کلہ نے کہا کہ اگر نواز شریف کو بیرون ملک علاج کیلئے جانا ہے تو اس کیلئے حکومتی احکامات کی پاسداری کرنا ہوگی (ن) لیگ کو اگر نواز شریف کی صحت کی فکر ہے تو ایک لمـحہ ضائع کئے بغیر نواز شریف کے سکیورٹی بانڈز جمع کروائے اور انہیں علاج کیلئے بیرون ملک لے جائے، انہوں نے کہا کہ عوام کو بیوقوف بنانے کی کوشش کرنے والے (ن) لیگی قائدین کو منہ کی کھانا پڑے گی عوام باشعور ہیں اور کرپٹ سیاستدانوں کی تمام چالوں کو باخوبی جانتے ہیں، انہوں نے کہا کہ فضل الرحمن کے دھرنے اور لانگ مارچ کی طرح ان کا پلان بی بھی بری طرح ناکام ہوگا۔