میونسپل کمیٹی پتوکی میںچائلڈ پروٹیکشن کانفرنس کا انعقاد
پتو کی (نمائندہ خصوصی )جناح ہال میونسپل کمیٹی پتوکی میںچائلڈ پروٹیکشن کانفرنس کا انعقاد کیا گیا ۔جس میں آ ر پی او شیخوپورہ رینج ڈاکٹر سہیل حبیب تاجک، اسسٹنٹ کمشنر پتوکی آ صف علی ڈوگر ، سی ای او ایجوکیشن قصور ناہید واصف و دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ چائلڈ پروٹیکشن کے لئے اساتذہ ، والدین اور معاشرے کے ہر فرد کو اپناکردار ادا کرنا چاہئے ۔اس موقع پر عبیداللہ شیخ ، میاں منظور احمد ، عمران چوہدری ، شیخ محمد نوید ،قنبر عباس شاہ سمیت تاجر برادری ،سیاسی و سماجی شخصیات اور طلباء کی بڑی تعداد نے شرکت کی ۔