مقبوضہ کشمیر میں مسلمانوں پر ظلم ناقابل برداشت ہے:سعید ورک
شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت)تحریک انصاف کے سینئر رہنماو سابق رکن قومی اسمبلی چوہدری سعید ورک نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں مسلمانوں کے ساتھ جس قدر ظلم وبربریت ہورہی ہے وہ ناقابل برداشت ہے وزیراعظم پاکستان نے پوری دنیا میں بھارتی ظلم کے خلاف بھرپور آواز بلند کی ہے مسلم امہ اگر بھارت کیساتھ فضائی ، اقتصادی ، معاشرتی اورسفارتی تعلقات فی الفور ختم کرکے اپنے سفیر واپس بلوانے کا قدم اٹھائے تو بھارت کو کشمیریوں کو حق خود ارادیت دینے میں ایک لمحہ تاخیر کی جرات نہیں ہوگی، ان خیالات کا اظہار انہوں نے مقبوضہ کشمیر کے عوام کیساتھ اظہار یک جہتی کے سلسلہ میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ، اس موقع پرچوہدری محمد یوسف ورک، سید اعظم حسین شاہ، سید سجاد حسین بگے شاہ، چوہدری ناصر محمود واہگہ، چوہدری عثمان اکرم ورک، چوہدری عمران اکرم ورک، چوہدری احسان علی ورک اور چوہدری اویس انور ورک و دیگر پارٹی رہنما اور کارکنان کی بڑی تعداد موجود تھی، چوہدری محمد سعید ورک نے کہا کہ پاکستان ایٹمی طاقت ہے پاکستان کا بچہ بچہ محمدبن قاسم ، صلاح الدین ایوبی ، خالد بن ولید اوردیگر اکابرین کے جذبات سے سرشار ہیں مگر خطہ میںپائیدار امن چاہتے ہیں جسے کمزوری نہ سمجھا جائے، انہوں نے کہا کہ وزیراعظم پاکستان ذاتی دلچسپی لے کرمسئلہ کشمیر ، کالاباغ ڈیم،مہنگائی اوربیروز گاری کاخاتمہ کرنے کی منزل کی جانب گامزن ہیں انکے اقدامات کوآنیوالی نسلیں بھی یاد رکھیں گی۔