کشمیر کے بغیر پاکستان نامکمل ہے :رانا عمر نصیر
شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت)الفجر ویلفیئر فائونڈیشن کے چیئرمین رانا عمر نصیر خاں نے کہا ہے کہ کشمیر کے بغیر پاکستان نامکمل ہے کشمیری حریت پسند مقبوضہ کشمیر میں تکمیل پاکستان کی جنگ لڑ رہے ہیں پاکستان کی بائیس کروڑ عوام کشمیر کی حریت پسند عوام کے ساتھ کھڑی ہے مقبوضہ کشمیر کی حریت پسند عوام پاکستان کا جھنڈا لہراکر پاکستان کی محبت میں جانیں قربان کررہے ہیں جن کی آواز بن کر پاکستان پوری دنیا میں انکا پیغام پہنچا رہا ہے۔