ملکی ترقی کا سفر عمران خان کی قیادت میں جاری رہیگا: راشد طفیل
راجہ جنگ (نمائندہ نوائے وقت )تحریک انصاف این اے 138کے ٹکٹ ہولڈر سردار راشد طفیل خان نے راجہ جنگ میں بجلی کے نئے پول اور فور کورگولہ ڈالنے کے کام کے افتتاح کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ ملکی ترقی کا سفروزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں جاری رہے گا۔ حکومت عوام کو تمام تر سہولیات فراہم کرے گی۔ راجہ جنگ شہر کی بہت ساری گلیوں میں فور گولا ڈال دیا گیا ہے جو گلیاں باقی رہ گئی ہیںان میں بھی بہت جلد کام مکمل کردیاجائے گا۔وزیر اعظم عمران خان قوم سے کیا گیا ہروعدہ پورا کریں گے۔