بانی ایم کیو ایم کی اشتعال انگیز تقاریر کے مقدمات کی سماعت ملتوی
کراچی (این این آئی)انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نے بانی ایم کیو ایم کی اشتعال انگیز تقاریر کے مقدمات کی سماعت ملتوی کردی۔ایم کیو ایم پاکستان کے سینئر ڈپٹی کنوینئر عامر خان نے کہا وفاقی حکومت نے مایوس کیا ہے۔ کراچی کے لئے 162 ارب کا اعلان کیا گیا مگر ابھی تک وعدہ وفا نہ ہو سکا۔ کراچی کی انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت کے روبرو بانی ایم کیو ایم کی اشتعال انگیز تقاریر 22 مقدمات کی سماعت ہوئی۔ فاروق ستار، عامر خان، قمر، ریحان ہاشمی، قمر منصور، وسیم اختر، روف صدیقی و دیگر عدالت میں پیش ہوئے۔ فاضل جج کی رخصت کے باعث 4 مقدمات کی سماعت 21 نومبر ملتوی کردی گئی۔ جبکہ ایم کیو ایم رہنماں کیخلاف اشتعال انگیز کے 21 مقدمات کی سماعت 30 نومبر تک ملتوی کردی گئی۔ ایم کیو ایم رہنما کیخلاف 4 مقدمات عزیز آباد، سچل و دیگر تھانوں میں درج ہیں۔ سماعت کے بعد رہنما ایم کیو ایم عامر خان نے کہا کہ ایم کیو ایم وفاقی حکومت سے مایوس ہے۔