ڈینگی کے شبہ میں 3 مریض رحیم یار خان ہسپتال داخل
رحیم یارخان(کرائم رپورٹر) رحیم یارخان اور اسکے نواحی علاقوں سے ڈینگی وائرس مشتبہ مریضوں کی ہسپتال آمد کا سلسلہ بدستور جاری ، مزید 3 ڈینگی وائرس مشتبہ افراد کو طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کردیا گیا تفصیل کے مطابق خانبیلہ کے رہائشی 30 سالہ عابد حسین ، کوٹلہ پٹھان کے رہائشی 18 سالہ ندیم محمد اور جمالدین والی کے رہائشی 55 سالہ شبیر احمد کو ڈینگی وائرس میں مبتلا ہونے کے شبہ پر ورثاء نے طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کیا جہاں ان مریضوں کے خون کے نمونہ جات لیبارٹری ٹیسٹ کیلئے روانہ کردیئے گئے ۔ ڈیڑھ ماہ کے دوران ہسپتال منتقل کئے جانیوالے ڈینگی وائرس مشتبہ مریضوں کی تعداد 120 ہو گئی ہے ۔