طالبہ کی قبضہ مافیا سے بچائو کی اپیل
مکرمی! موضع میانوالی تحصیل ڈسکہ ضلع سیالکوٹ میں میرا 9 مرلہ زرعی اراضی کا پلاٹ ہے جس کا کھیوٹ نمبر 281 کھتونی نمبران 484 تا 487 واقع ہے جس پر قبضہ مافیا کے سرغنہ عمران مجید میئو ساکن رائو کے تحصیل ڈسکہ نے زبردستی میرے پلاٹ کے فرنٹ پر جو کہ نہر BRBD کی طرف ہے چند دکانوں کی بنیاد بھی رکھ دی ہے۔ حلقہ پٹواری ایک راشی پٹواری ہے۔ قبضہ مافیا کے حق میں رپورٹ بناتا ہے جبکہ لینڈ ریکارڈ سنٹر ڈسکہ میں ارشد نامی کلرک کھیوٹ مذکورہ پر عدالتی حکم امتناعی کے باوجود بھاری رشوت لے کر بیع جاری کردیا اور تحصیلدار اپنے گھر میں بیٹھ کر رجسٹری کر دی۔ اس طرح میرے والد صاحب عمر 71 سال گردوں، یورالوجی، شوگر اور بلڈ پریشر کے مریض ضیعف آدمی کیس کی پیروی نہیں کر سکتے جبکہ والدہ تھانہ ستراہ تحصیل ڈسکہ، سول کورٹس ڈسکہ اور A/C صاحب ڈسکہ کے دفتر میں ا نصاف کے لیے دھکے کھاتی پھرتی ہیں۔ ریاست مدینہ کے حاکم کیادرخواست دہندہ طالبہ کی اپیل پر غور کریں گے اور اسے انصاف دلائیں گے۔ (زینب زینی گورنمنٹ پوسٹ گریجوایٹ کالج فار وومن سیٹلائٹ ٹائون گوجرانوالہ)