نظریہ اسلام، نظریہ پاکستان پر عمل کرو

مکرمی! کشمیریوں پر ظلم و زیادتیاں بڑھتی جا رہی ہیں مسلمان حکومتیں حکمران سلامتی کونسل اقوامِ متحدہ زبانی ضرب جمع ہی کر رہی ہیں۔ کمزور پاکستان غیروں کی طرف دیکھ رہا ہے۔ نظریہ اسلام نظریہ پاکستان کے دشمنوں منافقین نے پاکستان کو کمزور ترین ہی کر دیا ہے۔ مسلمان حکومتوں حکمرانوں کی نااتفاقی انسانیت پر ظلم کرنے والوں کو مضبوط ترین حوصلہ بخش رہے ہیں ۔ کشمیریوں کی مدد عملی طور پر کی جائے۔ چین ایران کو اعتماد میں لیا جائے قوم اپنا قبلہ بھی درست کرے۔ عالمی افواج عالمی اسلامی افواج عالمی ریڈ کراس کو فوری طور پر مقبوضہ کشمیر بھیجا جائے۔ 80 لاکھ انسانوں کی زندگیاں خطرے میں پڑ گئی ہیں۔ خوراک ادویات پانی کی لت ہو گئی ہے۔ بابری مسجد کا عدالتی فیصلہ تعصب ہے ہندو ازم کو برتری دلوائی گئی ہے اب ہندوستان تقسیم ہو جائے گا۔ خالصتان ناگالینڈ، آسام و عیسائی و مسلم کمیونسٹ ریاستیں وجود میں آئیں گی۔ (راشد عزیز 102 ۔ چوبری پارک ملتان روڈ لاہور)