وزیراعظم عمران خان کل اتوار کو متحدہ عرب امارات کا دوروزہ سرکاری دورہ کریں گے، یو اے ای کے ولی عہد شیخ زید بن النیہان سے ملاقات کریں گے، یو اے ای کی جانب سے پاکستان کو امدادی پیکج ملنے کا امکان ہے۔وزیراعظم عمران خان اعلی سطح کے وفد کے ہمراہ کل اتوار کو ایک روزہ دورے پریو اے ای روانہ ہوںگے۔ وزیرخزانہ اسد عمر، وزیراطلاعات فواد چودھری، مشیر تجارت عبدالرزاق داﺅد اور اعلی حکام وفد میں شامل ہوںگے، وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی پہلے ہی متحدہ عرب امارات میں موجود ہیں۔ وزیراعظم عمران خان، ولی عہد شیخ زید بن النیہان سے ملاقات کریں گے، یو اے ای کے ولی عہد وزیراعظم عمران خان کے اعزاز میں ظہرانہ دیں گے۔ اس دورے کے دوران متحدہ عرب امارات کی جانب سے پاکستان کے لئے ادھار تیل سمیت امدادی پیکج ملنے کا امکان ہے۔
بول کہ لب آزاد ہیں تیرے … یاد نہیں دلائوں گا
Mar 18, 2024